مرہم

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک مرکب دوا جو علاج کے لیے زخموں پر لگائی جاتی ہے، پھایا، لیپ، ضماد، پٹی؛ (مجازاً) علاج۔  مرہم کا نام لے کے نہ زخموں کو چھیڑیے مرہم بھلا کہاں سے نمکداں میں آگیا      ( ١٩٩٣ء، افکار، کراچی، اپریل (حفیف افگر)، ٤٤ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر