مریم

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - کنواری، دوشیزہ، باکرہ، (مجازًا) پارسا، باعصمت، پاک دامن، اچھوتی، عابدہ۔  اس مریم کا جس کی عفت لٹتی ہے بھرے بازاروں میں      ( ١٩٧٨ء،جاناں جاناں، ٤٣ ) ١ - حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدۂ ماجدہ کا نام نیز عورتوں کا ایک نام۔

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٩١ء کو "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔