مزا

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - لذت، کیفیت جو کسی چیز کے چکھنے سے محسوس ہو؛ (مجازًا) لطف۔  سیر چمن کا لطف ہے صحبت خاص کا مزا تازم مشام جاں بھی ہو، دل بھی ہولاتِ آشنا      ( ١٩٢٢ء، مطلع انوار، ٤٥ ) ٢ - عیش و نشاط، رنگ رس، حظِ نفسانی۔  شاب آغاز تھا فضل خدا سے طبیعت میں مزا تھا ابتدا سے      ( ١٨٦١ء، الف لیلہ نومنظوم، شایاں، ٣٩٩:٢ ) ٤ - پرلطف واقعہ۔  دیکھ لے گا یہ مزا حشر میں جو جائے گا آپ جو حکم کریں گے وہی ہو جائے گا      ( ١٨٨٤ء، آفتاب داغ، ٣٠ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٧٢ء کو "دیوان عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر