مزار
قسم کلام: اسم ظرف مکان ( مذکر، مؤنث - واحد )
معنی
١ - زیارت کرنے کی جگہ؛ بزرگوں کا مقبرہ، درگاہ، آستانہ، بزرگوں کا مرقد؛ (عموماً) قبر، گور، مرقد۔ کس لیے فاتحہ بھی پڑھ نہ سکے راہ دیکھا کیا مزار اپنا ( ١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٢٢ ) ٢ - [ طنزا ] ٹھکانا، مسکن، مکان (فرہنگ آصفیہ)۔
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: زور