مس
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ایک معدنی جوہر کا نام جس کے برتن وغیرہ بنائے جاتے ہیں، تانبا۔ دلِ بیدار فاروقی دل بیدار کراری مسِ آدم کے حق میں کیمیا ہے دذل کی بیداری ( ١٩٣٥ء، بال جبریل، ٥٧ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو زبان میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٧ء، کو "گلشن عشق" میں تحریراً مستعمل ہوا۔
جنس: مذکر