مسئول
معنی
١ - جس سے سوال کیا جائے، جواب دہ۔ اپنے کسی فعل کا وہ مسئول نہیں خالی نہ ہو فعل اس کا مگر حکمت سے ( ١٩٦٧ء، لحن صریر، ٢٢ ) ٢ - وہ چیز یا بات جس کے بارے میں سوال کیا گیا، پوچھا گیا، طلب کیا گیا۔ "جو کوئی بہ نیت سوال جاتا ہے وہ دن میں جاتا ہے تاکہ مسئول پاوے۔" ( ١٨٤٥ء، احوال الانبیا، ٩٥:٢ ) ٣ - سوال، مطالبہ۔ "مسائل اور مسئول دونوں کے لیے یہی امر مفید مطلب تھا۔" ( ١٩٢٧ء، تاریخ یونان قدیم (ترجمہ)، ٣٠٤ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٥ء کو "صبح امید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - وہ چیز یا بات جس کے بارے میں سوال کیا گیا، پوچھا گیا، طلب کیا گیا۔ "جو کوئی بہ نیت سوال جاتا ہے وہ دن میں جاتا ہے تاکہ مسئول پاوے۔" ( ١٨٤٥ء، احوال الانبیا، ٩٥:٢ ) ٣ - سوال، مطالبہ۔ "مسائل اور مسئول دونوں کے لیے یہی امر مفید مطلب تھا۔" ( ١٩٢٧ء، تاریخ یونان قدیم (ترجمہ)، ٣٠٤ )