مسترد

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - رد کیا ہوا، واپس شدہ، لوٹایا ہوا، واپس کیا ہوا۔ "جس کو ہم اپنے سابقہ علم کی بنا پر مسترد کر دیتے ہیں۔"      ( ١٩٤٥ء، تاریخ ہندی فلسفہ، ٥٤٨:١ ) ٢ - نامنظور "اب تک کسی یونیورسٹی میں کسی مقالہ نگار کا مقالہ مسترد بھی ہوا ہے۔"      ( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ١٤ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٩٢ء کو "محب" کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - رد کیا ہوا، واپس شدہ، لوٹایا ہوا، واپس کیا ہوا۔ "جس کو ہم اپنے سابقہ علم کی بنا پر مسترد کر دیتے ہیں۔"      ( ١٩٤٥ء، تاریخ ہندی فلسفہ، ٥٤٨:١ ) ٢ - نامنظور "اب تک کسی یونیورسٹی میں کسی مقالہ نگار کا مقالہ مسترد بھی ہوا ہے۔"      ( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ١٤ )

اصل لفظ: ردد
جنس: مذکر