مستشرق
معنی
١ - مشرقی تاریخ، تہذیب، زبان یا علوم وغیرہ کا مغربی ماہر۔ "پروفیسر آرنلڈ جیسے بلند پایہ مستشرق کے علم و فضل اور بصیرت سے استفادہ کی راہیں کھلی ہوئی تھیں۔" ( ١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ٤٤ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء کو "مسافران لندن" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں