مستطیل

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - [ ہندسہ ]  چار ضلعوں کی شکل جس کے چاروں زاویے قائمہ ہوں اور مقابل کے دو دو ضلعے برابر اور متوازی ہوں۔ "سامنے شکل میں ایک مستطیل "الف ب ج د" دکھائی گئی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، ریاضی چوتھی جماعت کے لیے، ١١٤ ) ٢ - [ مجازا ]  دراز، طویل۔ "اس کھاد کو محفوظ کرنے کے لیے جو گڑھے کھودے جائیں وہ مستطیل ہوں۔"      ( ١٩٨٨ء، جدید فصلیں، ٧٩ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء کو "فوائدالصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ ہندسہ ]  چار ضلعوں کی شکل جس کے چاروں زاویے قائمہ ہوں اور مقابل کے دو دو ضلعے برابر اور متوازی ہوں۔ "سامنے شکل میں ایک مستطیل "الف ب ج د" دکھائی گئی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، ریاضی چوتھی جماعت کے لیے، ١١٤ ) ٢ - [ مجازا ]  دراز، طویل۔ "اس کھاد کو محفوظ کرنے کے لیے جو گڑھے کھودے جائیں وہ مستطیل ہوں۔"      ( ١٩٨٨ء، جدید فصلیں، ٧٩ )

اصل لفظ: طول
جنس: مؤنث