مستعدانہ

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - مستعدوں کی طرح، شاگردوں کی طرح نیز مستعدی کے ساتھ، آمادگی، دلچسپی یا سرگرمی کے ساتھ۔ "کلام سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے علوم درسیہ کی تحصیل مستعدانہ کی تھی۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، حیات حافظ، ١١ ) ٢ - تیزی کے ساتھ، چستی کے ساتھ، جلد، بعجلت۔ "کمیٹی کی ذمہ داریوں کی مستعدانہ تعمیل کمیٹی کے کام میں اس رکن کی شرکت کی مقتضی ہو۔"      ( ١٩٦١ء، اقوام متحدہ کا چارٹر، ٣٩ )

اشتقاق

عدد  مُسْتَعِد  مُسْتَعِدانَہ

مثالیں

اصل لفظ: عدد