مستعرب
معنی
١ - وہ عرب جو بعد میں عربوں میں داخل ہوگئے اور عرب کہلائے، بعد کے عرب۔ "اسی طرح بعض مستعرب ایرانیوں نے. حکم کا ترجمہ عربی زبان میں کیا۔" ( ١٩٧٣ء، عام فکری مغالطے، ٢١٤ ) ٢ - عربوں کی حکومت میں رہنے والے نصرانی۔ "عربوں کی حکومت میں نصاریٰ بھی جنہیں مستعرب کہتے تھے. مسلمانوں کے برابر تھے۔" ( ١٨٩٧ء، تمدن عرب، ٢٥٨ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٠٤ء کو "مقالات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں