مستعلیہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ قواعد ]  وہ حروف جن سے امالہ پیدا نہیں ہوتا یعنی ح ص ض ط ظ غ ق۔ "رَ" یا "رُ" امالے سے مانع ہوتا ہے جیسا کہ دوسرے حروف خاصہ یا مستعلیہ۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٢٣:٣ ) ٢ - ملک یمن کا ایک فرقہ جو مصر کے فاطمی خلیفہ المستعلی سے موسوم ہے۔ "پہلا مبلغ عبداللہ نامی ایک شخص تھا، جسے فرقہ مستعلیہ کے امام نے یمن سے بھیجا تھا۔"      ( ١٩٧٠ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٩:٥ ) ٣ - مستعلیہ فرقے کا ماننے والا۔ "دیگر روایات کے مطابق مستعلیوں کے پہلے مبلغ کا نام محمد علی تھا۔"      ( ١٩٧٠ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٩:٥ )

اشتقاق

علو  مُسْتَعْلی  مُسْتَعْلِیَہ

مثالیں

اصل لفظ: علو
جنس: مذکر