مستغاث

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - جس سے فریاد کی جائے، جس سے انصاف چاہیں، جس کے روبرو درخواست یا استغاثہ پیش کریں۔  کون ہے فریاد خواہوں کا معین و مستغاث اے رحیم و اے کریم و اے الاۃُ العٰلمین      ( ١٩٧٥ء، خروش خم، ١٠٨ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٥ء کو "گلزار ابراہیم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: غوث
جنس: مذکر