مستغرق
معنی
١ - [ منطق ] وہ حد جو اطلاق کامل کے لیے استعمال کی جائے۔ (مفتاح المنطق، 363) ١ - ڈوبا ہوا، غرق شدہ؛ (مجازاً) حد درجہ محو، گم (کسی کام یا خیال وغیرہ میں)۔ "چونٹیاں بحرفکر میں مستغرق اپنے بلوں کو دانوں سے بھرتی ہیں۔" ( ١٩٩٦ء، آئندہ، کراچی، مئی تا جولائی، ٩١ ) ٢ - [ قانون ] جائیداد، زمین وغیرہ جو کسی قرضے میں مکفول کر دی جائے۔ "اس طرح اضافہ ہوتے ہوتے مدیون کی کل جائیداد مستغرق ہو جاتی تھی۔" ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٨٧:٤ ) ٣ - [ فلسفہ ] عام، عمومی، کلی (مختص یا جزئی کی ضد)۔ "اس کا تعین ضروری ہے کہ حکم مستغرق ہے یا غیر مستغرق۔" ( ١٩٢٥ء، حکمتہ الاشراق، ٣٩ )
اشتقاق
غرق اِسْتَغْراق مُسْتَغْرَق
مثالیں
١ - ڈوبا ہوا، غرق شدہ؛ (مجازاً) حد درجہ محو، گم (کسی کام یا خیال وغیرہ میں)۔ "چونٹیاں بحرفکر میں مستغرق اپنے بلوں کو دانوں سے بھرتی ہیں۔" ( ١٩٩٦ء، آئندہ، کراچی، مئی تا جولائی، ٩١ ) ٢ - [ قانون ] جائیداد، زمین وغیرہ جو کسی قرضے میں مکفول کر دی جائے۔ "اس طرح اضافہ ہوتے ہوتے مدیون کی کل جائیداد مستغرق ہو جاتی تھی۔" ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٨٧:٤ ) ٣ - [ فلسفہ ] عام، عمومی، کلی (مختص یا جزئی کی ضد)۔ "اس کا تعین ضروری ہے کہ حکم مستغرق ہے یا غیر مستغرق۔" ( ١٩٢٥ء، حکمتہ الاشراق، ٣٩ )