مستغیث

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - دادخواہ، فریادی؛ نالشی، استغاثہ دائر کرنے والا شخص۔  کہاں ہے مستغیث ان سا، کہاں ان سا خطیب دائیں جن کی سنتا ہے وہ ربِ مستجیب      ( ١٩٩٣ء، زمزمۂ درود، ٨٢ ) ٢ - [ قانون ]  فوجداری میں دعویٰ کرنے والا شخص۔ "مُسْتَغِیثوں اور حوالاتیوں کے نام کے ساتھ ہر مقدمے کا خلاصہ پیش کرتے ہیں۔"      ( ١٩٣٤ء، بنگال کی ابتدائی تاریخ مال گزاری، ١٧١ )

اشتقاق

غوث  مُسْتَغاث  مُسْتَغِیث

مثالیں

٢ - [ قانون ]  فوجداری میں دعویٰ کرنے والا شخص۔ "مُسْتَغِیثوں اور حوالاتیوں کے نام کے ساتھ ہر مقدمے کا خلاصہ پیش کرتے ہیں۔"      ( ١٩٣٤ء، بنگال کی ابتدائی تاریخ مال گزاری، ١٧١ )

اصل لفظ: غوث
جنس: مذکر