مستمر
معنی
١ - طویل مدت تک باقی رہنے والا، دائم قائم؛ مضبوط، مستقل۔ "اصل کتاب (یعنی لوح محفوظ) . یہ سب احکام ناسخ و منسوخ و مستمر اس میں درج ہیں۔" ( ١٩٧٢ء، معارف القرآن، ١٩٩:٥ ) ٢ - رواں، پیوستہ، جاری۔ "پانی کی روانی کی طرح آوازوں کا ایک مستمر میلان یا سلسلہ ہوتا ہے۔" ( ١٩٦٦ء، اردو لسانیات، ٥١ ) ٣ - [ نباتیات ] دو سال سے زائد مدت تک باقی رہنے والا (پودا)۔ "دو سالہ پودے . سرما میں خوابیدہ اور معطل حالت میں مستمر رہنے کے بعد وہ غذا کو کثیر التعداد پھول اور زرخیز بیج پیدا کرنے میں استعمال کرتے ہیں اور مر جاتے ہیں۔" ( ١٩٤٣ء، مبادی نباتیات، (سعید الدین)، ٦٨٩:٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٩ء کو "راسلس شہزادہ حبش" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں