مستمع
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - کان لگا کر سننے والا، سننے والا، سامع۔ "مستمع (یعنی سننے والا) یاد حق سے خالی نہ ہو۔" ( ١٩٥٢ء، تاریخ مشائخ چشت، ٣٠٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم صفت' ہے اردو میں بطور صفت نیز اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء کو "سودا" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کان لگا کر سننے والا، سننے والا، سامع۔ "مستمع (یعنی سننے والا) یاد حق سے خالی نہ ہو۔" ( ١٩٥٢ء، تاریخ مشائخ چشت، ٣٠٦ )
اصل لفظ: سمع
جنس: مذکر