مستند
معنی
١ - سند یا تصدیق یاپا ہوا، معتبر، مصدقہ، استناد کے قابل۔ "سکے کسی ملک کی تاریخ مرتب کرنے کا انتہائی مستند ذریعہ ہوتے ہیں۔" ( ١٩٩٧ء، اردو نامہ، لاہور، دسمبر، ٢٩ ) ٢ - [ طب ] قرابا دینی، حسب کتاب الادویہ، وہ دوائیں وغیرہ جو برطانوی قرابا دین میں پائی جاتی ہیں (Official)۔ (ماخوذ: علم الادویہ (ترجمہ)، 15:1)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سند یا تصدیق یاپا ہوا، معتبر، مصدقہ، استناد کے قابل۔ "سکے کسی ملک کی تاریخ مرتب کرنے کا انتہائی مستند ذریعہ ہوتے ہیں۔" ( ١٩٩٧ء، اردو نامہ، لاہور، دسمبر، ٢٩ )