مسرت
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - خوشی کی کیفیت جو کسی بات سے پیدا ہو جائے، انبساط، خوشی، فرحت، نشاط، شادمانی، خرمی، خرسندی۔ "مجھے آپ سے مل کر بڑی مسرت ہوئی۔" ( ١٩٨٢ء، بوچھار، ١٣٥ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - خوشی کی کیفیت جو کسی بات سے پیدا ہو جائے، انبساط، خوشی، فرحت، نشاط، شادمانی، خرمی، خرسندی۔ "مجھے آپ سے مل کر بڑی مسرت ہوئی۔" ( ١٩٨٢ء، بوچھار، ١٣٥ )
اصل لفظ: مسر
جنس: مؤنث