مسرع
معنی
١ - سرعت پذیر، سرعت آور، جلدی کرنے والا۔ "ان مسرع ریشوں (Acelerator Fibres) کو تہیج پہنچانے کا اثر، جو مشارکی کے عقدۂ نجمیہ . سے قلبی ضفیروں کو جاتے ہیں۔" ( ١٩٤١ء، تجربی فعلیات (ترجمہ)، ١٦٣ ) ٢ - تیز کرنے والا، رفتار میں اضافہ یا کمی کرنے والا آلہ۔ "آموز کنندہ نے پہلے کلچ دبانے کے عمل پر توجہ مرکوز کی اور اس کے بعد گئیر بدلنے پر اور پھر مسرع پر تو اس اصول کی خلاف ورزی لازم آئے گی۔" ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ١٨٥ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت نیز اسم' ہے اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤١ء کو "تجزبی فعلیات" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں