مسطور
معنی
١ - تحریر کیا گیا، مرقوم، مذکور، لکھا ہوا۔ "مسطور ہے کہ جب انتقال انسان کا وقت قریب آتا ہے، صورتیں مہیب اشکال عجیب سامنے ظاہر ہوتی ہیں۔" ( ١٨٩١ء، طلسم ہوش ربا، ٩٦:٥ ) ٢ - مذکورہ بالا، مذکورہ۔ "پھر عصر کی نماز کیلیے مسجد مسطور میں تشریف لاتے۔" ( ١٨٨٤ء، تذکرۂ غوثیہ، ٣٩٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں