مسمار
معنی
١ - میخ، کھونٹی، پھول دار کیل، گل دار میخ۔ اس گنج و مسمار سب توڑے تھے یہ کون و مکاں ہ نور و انوار ( ١٨٧٤ء، جامع المظاہر، ٧٧ ) ٢ - [ طب ] بڑا مسا جس کا سرا مثل کیل کے پھول کے موٹا اور جڑ پتلی ہو۔ (ماخوذ: مخزن الجواہر، 806) ١ - منہدم، تہس نہس، تباہ و برباد۔ ایک فلک زاد جو معمار نظر آتا ہے ہر گھروندہ یہاں مسمار نظر آتا ہے ( ١٩٩٥ء، سیپ (غلام محمد قاصر)، کراچی، اگست، ٢٠١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت اور گاہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔