مسموم

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - زہر دیا گیا، جس نے زہر کھایا ہو؛ مراد: حضرت امام حسن۔  ہے سبز لباس وہ جو مسموم امام کیا رمز ہے اس میں دیکھ باغور تمام      ( ١٩٩٦ء، کلیات ممنون، ٣٨٢ ) ٢ - زہر آلود، زہر ملا، زہریلا۔ "سیاسی فضا کو مکدر اور مسموم کرنے میں کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا گیا۔"      ( ١٩٩٣ء، افکار، کراچی، جون، ٣٣ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٩٤ء کو "بیدار" کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - زہر آلود، زہر ملا، زہریلا۔ "سیاسی فضا کو مکدر اور مسموم کرنے میں کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا گیا۔"      ( ١٩٩٣ء، افکار، کراچی، جون، ٣٣ )

اصل لفظ: سمم
جنس: مذکر