مسن
معنی
١ - عمر رسیدہ، معمّر، بوڑھا۔ "ایک نہایت خوش پوش معزز اور مسن آدمی بتا رہا تھا مجھ سے ساری زندگی میں ایک بھی گناہ سر زد نہیں ہوا۔" ( ١٩٩٦ء، آئندہ، کراچی، مئی، جولائی، ٦٧ ) ٢ - [ مجازا ] تجربہ کار، دانا بینا۔ "ایک تجربہ کار مسن امیر مدار المہام ہوا۔" ( ١٩٣١ء، بہرام کی رہائی، ٢٠ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٢٤ء کو "فسانۂ عجائب" میں مستممل ملتا ہے۔
مثالیں