مسنون

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - وہ (فعل یا طریقہ) جو سنت رسول ہو یعنی جسے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود اختیار کیا ہو یا کرنے کا حکم دیا ہو۔ "ملاقات کے وقت سلام کے بعد مصافحہ مسنون ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، روشنی، ١٢٤ ) ٢ - تیز کیا ہوا، سان پر لگا ہوا، صاف کیا ہوا، پالش کیا ہوا، جائز درست۔ (جامع اللغات)۔

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ (فعل یا طریقہ) جو سنت رسول ہو یعنی جسے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود اختیار کیا ہو یا کرنے کا حکم دیا ہو۔ "ملاقات کے وقت سلام کے بعد مصافحہ مسنون ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، روشنی، ١٢٤ )

اصل لفظ: سنن
جنس: مذکر