مسودہ
معنی
١ - لکھا ہوا، سیاہ کیا گیا، وہ عبارت جو بطور خاکہ لکھی ہو، ابتدائی تحریر جس میں اصلاح و ترمیم کی گنجائش ہو نیز اصل تحریر کسی مضمون یا کتاب کی جو مصنف کے قلم کی ہو۔ "ایک نامکمل ناول کا مسودہ دیکھ رہی اور سبز موجوں کی موسیقی سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔" ( ١٩٩٠ء، کالی حویلی، ١٥٩ ) ٢ - منصوبہ، ارادہ، مدعا، مطلب، مضمون۔ پورا ہوا نہ ایک بھی اس دل کا مسودہ فرسودہ لاکھ بار قلم ہو کے رہ گیا ( ١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٦٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - لکھا ہوا، سیاہ کیا گیا، وہ عبارت جو بطور خاکہ لکھی ہو، ابتدائی تحریر جس میں اصلاح و ترمیم کی گنجائش ہو نیز اصل تحریر کسی مضمون یا کتاب کی جو مصنف کے قلم کی ہو۔ "ایک نامکمل ناول کا مسودہ دیکھ رہی اور سبز موجوں کی موسیقی سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔" ( ١٩٩٠ء، کالی حویلی، ١٥٩ )