مسوڑا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جبڑے میں گوشت کا وہ سخت حصہ جس میں دانت جمے ہوتے ہیں، دانتوں سے ملا ہوا گوشت، لثہ، جائے دنداں، گوشت بن دنداں۔ "دانت میں درد ہو یا مسوڑے سوج جائیں یا کوئی دانت ہلنے لگے تو اس وقت استعمال کیجئے۔"      ( ١٩٣٠ء، مکتوبات عبدالحق، ٧٧ )

اشتقاق

اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اردو میں اپنی اصلی حالت اور معنی میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے ١٨١٠ء کو "میر" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر