مسکرانا
قسم کلام: فعل لازم
معنی
١ - اس طرح ہنسنا کہ آواز نہ ہو، چہرے سے مسرت کا اظہار کرنا، تبسم کرنا، ہونٹوں ہی ہونٹوں میں ہنسنا۔ یوں مسکرائے جان سی کلیوں میں پڑ گئی یوں لب کشا ہوئے کہ گلستان بنا دیا ( ١٩٢٦ء، سرودزندگی، ٤١ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم "مسکر" کے ساتھ "انا" بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے 'مسکرانا' بنا، اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٩ء کو "دیوان سلطان شاہ ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: مسکر