مسکون
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - جہاں سکونت یا آبادی ہو، آبادشدہ، جس میں رہائش ہو۔ اک اشارے میں پھاند جائیں گے ربع مسکوں کی چار دیواری ( ١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٣١٩ ) ٢ - رہائش پذیر، مقیم۔ ممدوح خدا جانے آج کل کہاں مسکون ہیں۔ ( ١٩٨٩ء، مکاتیب خضر، ١٠٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: سکن
جنس: مذکر