مسیں

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ روئیں جو مونچھیں نکلنے سے پہلے نمودار ہوں، مونچھوں کے وہ بال جن کی نمود کا آغاز ہو۔  بولا کوئی بے درد کہ لڑکا ہے یہ جاں باز نکلا ہے نہ سبزہ نہ مَسیں ہیں ابھی آغاز      ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٢٨:٣ )

اشتقاق

ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'مَس' کے ساتھ 'ین' بطور لاحقۂ جمع لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء، کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث