مشاع

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - ساجھے کی چیز، مشترک چیز۔  کر صرف اسے راہ خدا میں خالد ہے ملکِ مشاع، علم و ادراک ترا      ( ١٩٦٧ء، لحن صریر، ٤٢ ) ٢ - [ کاشت کاری ]  وہ زمین جو چند آدمیوں کی شرکت میں ہو اور ابھی اس کی تقسیم نہ ہو گئی ہو؛ فاش کیا گیا، آشکارا، ظاہر۔ (اردو قانونی ڈکشنری)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: شاع
جنس: مذکر