مشاکل
معنی
١ - [ عروض ] ایک بحر کا نام جو بحر قریب کی مانند ہے کیونکہ دونوں کے رکن یکساں ہیں۔ وقت فکر آیا جو مشکل قد موزوں کا خیال کھنچ گئی بحرِ رمل بحرِ مشاکل کی طرف ( ١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ١٢٢ ) ١ - مانند، مثل، ہم شکل۔ "ہر لفظ و عبارت کے مقابل میں اس کے کل مشاکل اور مرادف الفاظ و عبارات مختلفہ کو اکٹھا کرکے تطبیق دیتے۔" ( ١٩٣٨ء، تراجم علمائے حدیث ہند، ١٥٣:١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مانند، مثل، ہم شکل۔ "ہر لفظ و عبارت کے مقابل میں اس کے کل مشاکل اور مرادف الفاظ و عبارات مختلفہ کو اکٹھا کرکے تطبیق دیتے۔" ( ١٩٣٨ء، تراجم علمائے حدیث ہند، ١٥٣:١ )