مشتغل

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - زمین کا محصول، چنگی، ٹیکس، مال گزاری۔ "مشتغل یعنی کرایۂ زمین جو دہلی کے مکانات اور دکانات سے لیا جاتا تھا۔"      ( ١٩٤٥ء، ذرایع محاصل سلطنت مغلیہ ہند (ترجمہ)، ٩ ) ١ - کوئی شغل رکھنے والا، مشغول، مستغرق، مصروف۔  بگاڑے اپنے اپنے کام کو ہر اک دماغ و دل ہجوم واہمہ میں ہو ہر ایک جان مشتغل      ( ١٩١٥ء، کلیات حیرت (سید عنایت احمد نقوی)، ١٠٥ ) ٢ - منہ پھیرنے والا، نفرت کرنے والا، روگردانی کرنے والا۔ (فرہنگ آصفیہ)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں عربی سے من و عن داخل ہوا اور بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٧١ء کو "ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - زمین کا محصول، چنگی، ٹیکس، مال گزاری۔ "مشتغل یعنی کرایۂ زمین جو دہلی کے مکانات اور دکانات سے لیا جاتا تھا۔"      ( ١٩٤٥ء، ذرایع محاصل سلطنت مغلیہ ہند (ترجمہ)، ٩ )

اصل لفظ: شغل
جنس: مذکر