مشرکانہ
معنی
١ - شرک کا سا، مشرک کا، مشرک کی طرح کا؛ شرک والا۔ "رومیوں، بونانیوں، مصریوں وغیرہ کے مشرکانہ اعتقادات و تصورات کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔" ( ١٩٩٥ء، اردو نامہ، لاہور، دسمبر، ٣٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مشرک' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقہ صفت و تمیز لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں