مشقی

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - مشق سے منسوب، مشق کیا ہوا، منجھا ہوا، مشق سے حاصل کردہ۔ (ماخوذ؛ پلیٹس؛ نور اللغات؛ علمی اردو لغت) ١ - تختہ یا تخی جس پر لکھنے کی مشق کی جاتی ہے، مشق کرنے کی وصلی یا موٹا کاغذ، وہ کاپی جس پر بار بار لکھا گیا ہو۔ "لڑکوں کی مشقی کاپیاں جمع کر کے ان پر اصلاح اور تاریخ سب مکمل کر دو۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، زاد راہ، ١٦٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مشق' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء کو "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تختہ یا تخی جس پر لکھنے کی مشق کی جاتی ہے، مشق کرنے کی وصلی یا موٹا کاغذ، وہ کاپی جس پر بار بار لکھا گیا ہو۔ "لڑکوں کی مشقی کاپیاں جمع کر کے ان پر اصلاح اور تاریخ سب مکمل کر دو۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، زاد راہ، ١٦٢ )

اصل لفظ: مَشْق
جنس: مذکر