مشمع

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - موم چھڑکا ہوا، موم لگا ہوا۔ (جامع اللغات) ٢ - موم جامہ، روغنی کپڑا یا واٹر پروف۔ "مریض کو ایسے بستر پر لٹانا چاہیے کہ جو نمی جذب نہ کرسکتا ہو، بعدازاں ملائم تولیے سے خشک کر لینا چاہیے، اس کے لیے واٹر پروف (مشمع موم جامہ) بہت اچھی چیز ہے۔"      ( ١٩١٨ء، تندرستی، ١٢٤ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت نیز اسم ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٨ء کو "تندرستی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - موم جامہ، روغنی کپڑا یا واٹر پروف۔ "مریض کو ایسے بستر پر لٹانا چاہیے کہ جو نمی جذب نہ کرسکتا ہو، بعدازاں ملائم تولیے سے خشک کر لینا چاہیے، اس کے لیے واٹر پروف (مشمع موم جامہ) بہت اچھی چیز ہے۔"      ( ١٩١٨ء، تندرستی، ١٢٤ )

اصل لفظ: شمع
جنس: مذکر