مشموم
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - سونگھا گیا، سونگھا ہوا۔ "سونگھتے وقت مشمورم سے دقائق جدا ہو کر اعصاب شامہ پر اثر ڈالتے ہیں۔" ( ١٩٢٣ء، نگار، لکھنؤ، ٢فروری، ١٢٢ ) ٢ - خوشبودار، معطر۔ (جامع اللغات)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء کو "کلیات مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سونگھا گیا، سونگھا ہوا۔ "سونگھتے وقت مشمورم سے دقائق جدا ہو کر اعصاب شامہ پر اثر ڈالتے ہیں۔" ( ١٩٢٣ء، نگار، لکھنؤ، ٢فروری، ١٢٢ )
اصل لفظ: شمم
جنس: مذکر