مشورت
معنی
١ - آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز۔ "مرحوم اسکالر نے اپنے حلقہ احباب خاص کے چند چیدہ ارکان سے مشورت ناگزیر فرمائی۔" ( ١٩٩٧ء، صحیفہ، لاہور، جنوری تا مارچ، ٦ ) ٢ - مشاورت کی کونسل، پنچایت کمیٹی؛ سازش، مسکوٹ۔ "ڈاکٹروں کا ایک مشورت کا جلسہ ہوا۔" ( ١٩٤٠ء، سجاد حیدر یلدرم، حکایت لیلٰی و مجنون، ٣٦ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مشورۃ' سے فارسی میں 'مشورت' بنا۔ فارسی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں