مشکو

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - محل سرا، امرا و سلاطین کا محل، قصر شاہی۔  ذرا شمع ولایت لے کے گھوم اس کعبۂ دل میں تو پھر اے خبر معلوم ہوگی وسعت مشکو      ( ١٩٣٥ء، عزیز لکھنؤی، صحیفۂ ولا، ٤٣ ) ٢ - شیریں خسرو کا خلوت خانہ، بت خانہ، باغیچہ؛ محل، کوشک، بالاخانہ، کوٹھا۔ (فرہنگ آصفیہ؛ جامع اللغات)

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ 'اسم' ہے اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "شمشیر خانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر