مصحفی

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - مصحف سے نسبت رکھنے والا؛ قرآن پاک کا، قرآنی۔  نور محمدیۖ ہے عیاں تجہ جمال پر آیات مصحفی ہے ترے خط و خال پر      ( ١٧٣٩ء، کلیات سراج، ٢٦٢ ) ١ - اردو کے مشہور شاعر غلام ہمدانی امروہوی کا تخلص جو شروع میں دہلی چلے گیے تھے اور لکھنؤ جا کر 1824ء میں وفات پائی۔ "مصحفی اردو اور فارسی دونوں کے پرگو شاعر تھے۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ١٩٦ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ صفت نیز اسم 'مصحف' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - اردو کے مشہور شاعر غلام ہمدانی امروہوی کا تخلص جو شروع میں دہلی چلے گیے تھے اور لکھنؤ جا کر 1824ء میں وفات پائی۔ "مصحفی اردو اور فارسی دونوں کے پرگو شاعر تھے۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ١٩٦ )

اصل لفظ: صحف
جنس: مذکر