معزول

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - [ لفظا ]  جدا کیا گیا، (مجازاً) برطرف، تخت، گدی یا منصب سے ہٹایا گیا۔ "بڑی سڑک سے معزول بادشاہ کا جنازہ گزر رہا تھا۔"      ( ١٩٩٨ء، کہانی مجھے لکھتی ہے، ٤٤ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ لفظا ]  جدا کیا گیا، (مجازاً) برطرف، تخت، گدی یا منصب سے ہٹایا گیا۔ "بڑی سڑک سے معزول بادشاہ کا جنازہ گزر رہا تھا۔"      ( ١٩٩٨ء، کہانی مجھے لکھتی ہے، ٤٤ )

اصل لفظ: عزل