معنی
معنی
١ - ہر لفظ کا وہ محل جہاں وہ استعمال کیا جائے، مطلب، مفہوم، منشا۔ "ہمارے ہاں "مضمون". کا لفظ بالعموم موضوع یا معنی یا داخلی تجربہ کی نشاندہی کے لیے مختص رہا ہے۔" ( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، فروری٥٧ ) ٢ - علم بیان (نور اللغات) ٣ - سبب، وجہ، باعث۔ ہوئی ہے پیار سے منہ کو دکھانے نیئں سو کیا معنی سخن دے مہربانی کے سناتے نئیں سو کیا معنی ( ١٧٤١ء، شاکرناجی، دیوان، ٣٩١ ) ٤ - خوبی، لطف۔ آئینہ خانہ میں وہ چھپے اپنے حسن سے خوبی یہ حسن کی ہے یہ معنی حیا کے ہیں ( ١٨٩٢ء، شعور (نوراللغات) ) ٥ - باطن، اصلیت، ماہیت، حقیقت، مجاز کا عکس۔ "خدا دراصل ایک معنی کا نام ہے۔" ( ١٩٣٦ء، شرر، مضامین، ١٢٢:٣ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے، اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے، ١٦٠٤ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ہر لفظ کا وہ محل جہاں وہ استعمال کیا جائے، مطلب، مفہوم، منشا۔ "ہمارے ہاں "مضمون". کا لفظ بالعموم موضوع یا معنی یا داخلی تجربہ کی نشاندہی کے لیے مختص رہا ہے۔" ( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، فروری٥٧ ) ٥ - باطن، اصلیت، ماہیت، حقیقت، مجاز کا عکس۔ "خدا دراصل ایک معنی کا نام ہے۔" ( ١٩٣٦ء، شرر، مضامین، ١٢٢:٣ )