معین

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - مدد کرنے والا، اعانت کرنے والا، معاون، مددگار۔ "میری حفاظت کیجئے یقیناً آپ ہی میرے محافظ و معین ہیں۔      ( ١٩٦٢ء، تحفۃ العوام کامل جدید، ٥٨٩۔ ) ٢ - اللّٰہ تعالٰی کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام۔  معین کوہ مصیبت کے ٹالنے والے پناہ دے مجھے اے میرے پالنے والے      ( میر عشق (مہذب اللغات) )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٨ء کو "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مدد کرنے والا، اعانت کرنے والا، معاون، مددگار۔ "میری حفاظت کیجئے یقیناً آپ ہی میرے محافظ و معین ہیں۔      ( ١٩٦٢ء، تحفۃ العوام کامل جدید، ٥٨٩۔ )

اصل لفظ: عون