مفت
معنی
١ - بلاقیمت، بلا معاوضہ، بغیر داموں کے، بلاع عوض، پھوکٹ میں۔ "وہ سانپ سے ڈسنے والوں کا مفت علاج کیا کرتا۔" ( ١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٦٥ ) ٢ - بے فائدہ، بے سود، بے مقصد، لاحاصل، خواہ مخواہ، یونہیں، ناحق۔ "مفت میں کمیونسٹ کا ٹھپہ لگے جائے گا کہ یہ انقلابیوں کی باتیں کرتا ہے۔" ( ١٩٨٩ء، پرانا قالین، ١٤٥ ) ٣ - بلاوجہ، بے مقصد، بے ضرورت۔ مفت بدنام ہوا نام بھی بدنامی میں ہو سکا کوئی ترے عشق میں رسوا بھی کہاں ( ١٩٣٨ء، مشعل، ٣١ ) ٤ - بے محنت، بلامشقت۔ "پرائی روٹی مفت کیسے کھا سکتی تھیں۔" ( ١٩٥٨ء، پرستان کی سیر، ٥ ) ٥ - ضائع، اکارت، رائیگاں۔ پابہ زنجیر ایک دیوانہ نظر آتا نہیں حیف ہے اب کے برس کیا مفت جاتی ہے بہار ( ١٨٤٣ء، دیوان رندہ، ٢٥٨:٢ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بلاقیمت، بلا معاوضہ، بغیر داموں کے، بلاع عوض، پھوکٹ میں۔ "وہ سانپ سے ڈسنے والوں کا مفت علاج کیا کرتا۔" ( ١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٦٥ ) ٢ - بے فائدہ، بے سود، بے مقصد، لاحاصل، خواہ مخواہ، یونہیں، ناحق۔ "مفت میں کمیونسٹ کا ٹھپہ لگے جائے گا کہ یہ انقلابیوں کی باتیں کرتا ہے۔" ( ١٩٨٩ء، پرانا قالین، ١٤٥ ) ٤ - بے محنت، بلامشقت۔ "پرائی روٹی مفت کیسے کھا سکتی تھیں۔" ( ١٩٥٨ء، پرستان کی سیر، ٥ )