مفید

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - فائدہ مند، سودمند جس سے کوئی مقصد یا غرض پوری ہو۔ "امریکی اڈے امریکی فوجیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو رہے ہیں"      ( ١٩٩١ء، نیا عالمی نظام اور پاکستان، ١٤١ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" کے ضمیمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - فائدہ مند، سودمند جس سے کوئی مقصد یا غرض پوری ہو۔ "امریکی اڈے امریکی فوجیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو رہے ہیں"      ( ١٩٩١ء، نیا عالمی نظام اور پاکستان، ١٤١ )

اصل لفظ: فاد