مقصد
معنی
١ - قصہ کی جگہ یا ٹھکانا، مطلب، غرض، مقصود، مطلوب، مراد، ارادہ۔ "میرا مقصد اس سے یہ نہ تھا کہ میں زلیحا کو گناہ گار ثابت کروں۔" ( ١٩٣٤ء، قرآنی قصّے، ٧٠ ) ٢ - [ کنایۃ ] نصب العین۔ "جو لوگ زندگی کو مقصد کی صورت بسر کرتے ہیں وہ خواہشوں کے حصار میں گرفتار نہیں ہوتے۔" ( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتحپوری، حیات و خدمات، ٧٠٢:٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں