ملازم
معنی
١ - پیوستہ رہنے والا، ساتھ رہنے والا، وابستہ، منسلک۔ "اتنی خوبصورتیوں کا اس طرح جمع ہو جانا اور پھر ان کا ایک دوسرے سے کامل طور پر ملازم وابستہ ہونا ہی یہ اسباب ہیں جنہوں نے روضۂ ممتاز محل کو مجموعی اعتبار سے وہ چیز بنا دیا کہ دنیا اس کا مثیل پیش کرنے سے عاجز ہے۔" ( ١٩٣٢ء، اسلامی فن تعمیر، (ترجمہ)، ١٦٦ ) ١ - ملازمت کرنے والا (تنخواہ یا اجرت پہ) نوکر، خادم، خدمتگار، پیش خدمت (عموماً) دفتر میں کام کرنے والا۔ "میرا اور مولوی صاحب کا تعلق میرے دادا کے وقت کا تھا، میرے دادا ان کے پرانے ملازم تھے۔" ( ١٩٩٧ء، نگارش، کراچی، ١٦٦:١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں