مماثلت
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - باہم، مثل، مانند ہونا، ملتا جلتا ہونا، مشابہت۔ "وکی کی زبان اور گجراتی میں جو مماثلت ہے وہ حیرت انگیز نہیں ہے۔" ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اپریل، ٥ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٠ء کو "خطباتِ احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - باہم، مثل، مانند ہونا، ملتا جلتا ہونا، مشابہت۔ "وکی کی زبان اور گجراتی میں جو مماثلت ہے وہ حیرت انگیز نہیں ہے۔" ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اپریل، ٥ )
اصل لفظ: مثل
جنس: مؤنث