منافع

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - نفع، منفعت، فائدہ (رقم کی صورت میں) "سرمایہ داری معاشرہ صرف ایک چیز پر یقین رکھتا ہے اور وہ ہے منافع۔"      ( ١٩٩٠ء، دوسرا رخ، ١٤٩ ) ٢ - کاروبار میں ہونے والی بچت۔ (فرہنگ تلفظ) ٣ - سرمائے پر ملنے والا سود۔ "بینک . منافع کی تقسیم اور اس کی بدلی ہوئی صورتوں کا تجزیہ کرتا ہے۔"    ( ١٩٨٦ء، دنیا کی سو عظیم کتابیں، ٥١٠ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - نفع، منفعت، فائدہ (رقم کی صورت میں) "سرمایہ داری معاشرہ صرف ایک چیز پر یقین رکھتا ہے اور وہ ہے منافع۔"      ( ١٩٩٠ء، دوسرا رخ، ١٤٩ ) ٣ - سرمائے پر ملنے والا سود۔ "بینک . منافع کی تقسیم اور اس کی بدلی ہوئی صورتوں کا تجزیہ کرتا ہے۔"    ( ١٩٨٦ء، دنیا کی سو عظیم کتابیں، ٥١٠ )

اصل لفظ: نفع
جنس: مذکر