منتظم

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سربراہ، گماشتہ، مہتم، منیم، مینجر، وغیرہ۔ "ان کے سب سے بڑے بھائی آبائی دولت و جائیداد کے منتظم و منصرم۔"      ( ١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٥٤ ) ١ - انتظام کرنے والا، بندوبست کرنے والا، سلیقے اور اصول سے کاروبار کو انجام دینے والا۔ "فرمان صاحب ایک اچھے استاد . اعلٰی درجے کے منتظم بھی ہیں۔"      ( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتحپوری، حیات و خدمات، ١ ) ٢ - سلیقے سے یا تنظیم کے ساتھ خرچ کرنے والا، کفایت شعار۔ "ایلیۂ محترمہ . بے حد لائق اور منتظم خاتون تھیں۔"

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٤ء کو "مراثی" میں انیس کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سربراہ، گماشتہ، مہتم، منیم، مینجر، وغیرہ۔ "ان کے سب سے بڑے بھائی آبائی دولت و جائیداد کے منتظم و منصرم۔"      ( ١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٥٤ ) ١ - انتظام کرنے والا، بندوبست کرنے والا، سلیقے اور اصول سے کاروبار کو انجام دینے والا۔ "فرمان صاحب ایک اچھے استاد . اعلٰی درجے کے منتظم بھی ہیں۔"      ( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتحپوری، حیات و خدمات، ١ ) ٢ - سلیقے سے یا تنظیم کے ساتھ خرچ کرنے والا، کفایت شعار۔ "ایلیۂ محترمہ . بے حد لائق اور منتظم خاتون تھیں۔"

اصل لفظ: نظم
جنس: مذکر